روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک روسی شہری کو ہم جنس پرستوں کے لیےٹریول ایجنسی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور حالیہ اطلاعات کے مطابق وہ حراست میں ان کی موت ہو گئی ہے، جیل کے سیل سے لاش ملی ہے
"مین ٹریول” ایجنسی کے ڈائریکٹر، اندرے کوتوو، حراست میں انتقال کر گئے ہیں۔او وی ڈی انفو، جو سیاسی گرفتاریوں کا پتہ لگاتا ہے، کے مطابق اندرے کوتوو پر "انتہاپسندانہ سرگرمیاں چلانے اور ان میں حصہ لینے” کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطابق، تحقیقات کرنے والے افسران نے کوتوو کے وکیل کو بتایا کہ ان کے موکل نے اتوار کی صبح خودکشی کی، جب وہ حراست میں تھے، اور ان کی لاش سیل میں پائی گئی۔
کوتوو کی موت سے قبل، آزاد میڈیا ادارے میڈیازونا نے رپورٹ کیا تھا کہ کوتوو نے الزامات کی تردید کی تھی اور عدالت میں یہ بیان دیا تھا کہ گرفتاری کے دوران انہیں قانون نافذ کرنے والے افسران نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور برقی جھٹکے دیے، حالانکہ انہوں نے مزاحمت نہیں کی تھی۔
کوتوو کی گرفتاری اور موت اس بات کا غماز ہے کہ روس میں ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی پر دباؤ اور قانونی پابندیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ برس روس کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ صادر کیا تھا جس میں "بین الاقوامی ایل جی بی ٹی تحریک” کو انتہاپسند قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے ارکان یا ان سے جڑے افراد کو جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، اور انہیں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
روس میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے حقوق کے خلاف یہ کریک ڈاؤن خاص طور پر 2022 میں یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد شدت اختیار کر گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس جنگ کو مغرب کے ساتھ ایک پراکسی جنگ قرار دیا ہے، جس کا مقصد روس اور اس کے "روایتی خاندان کے اقدار” کو تباہ کرنا ہے، اور اس میں ایل جی بی ٹی حقوق کے فروغ کو ایک خطرہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
کوتوو کی موت نے ایک بار پھر روس میں ایل جی بی ٹی حقوق کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ حقوق کے اداروں اور عالمی برادری نے روسی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائے، تاکہ اس بات کا پتا چل سکے کہ آیا یہ واقعہ خودکشی تھی یا کسی اور وجہ سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آندرے کوتوو پر الزام تھا کہ وہ روس اور بیرون ملک ہم جنس پرستوں کے لئے دوروں کا اہتمام کرتے تھے،
ہم جنس پرست جوڑے کو گود لیے بچوں سے جنسی زیادتی پر 100 سال قید کی سزا
ہم جنس پرستوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت
ہم جنس پرست امریکی سے اب پی ٹی آئی کو امیدیں








