امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے کے ’بہت قریب‘ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے 21 نکاتی امن منصوبے پر بات کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرمپ قطر کی قیادت سے بھی بات کریں گے جو حماس کے ساتھ ثالثی کر رہا ہے۔کیرولین لیوٹ نے فاکس اینڈ فرینڈز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک معقول معاہدے کے لیے دونوں فریقوں کو کچھ نہ کچھ قربانی دینی ہوگی، ممکن ہے کہ وہ میز سے ناخوش اٹھیں، لیکن یہی اس تنازعے کو ختم کرنے کا راستہ ہے۔‘‘
دوسری جانب نیتن یاہو آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات اس تقریر کے بعد ہو رہی ہے جو نیتن یاہو نے جمعے کو اقوام متحدہ میں کی تھی اور جس میں انہوں نے کئی مغربی ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کی تقریر کے دوران درجنوں حکام اور سفارتکاروں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال چھوڑ دیا تھا جس کے باعث کانفرنس ہال کے بڑے حصے خالی رہ گئے تھے۔
آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج
یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل
افغانستان ،طالبان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں
قومی اسمبلی نے آسان کاروبار بل 2025 منظور کرلیا
شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم