حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے علاقائی ثالثوں کی تازہ ترین تجویز پر اتفاق کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر اور قطر کی مشترکہ تجویز ایک جامع دو مرحلوں پر مشتمل منصوبہ ہے جو امریکی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے فریم ورک پر مبنی ہے۔میڈیا کے مطابق 60 دن کی عارضی جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں حماس باقی 50 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کے قریب آزاد کرے گا، جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اس دوران مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء پر بات چیت ہوگی۔اسرائیلی حکام کی جانب سے اس پر فوری کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شب لاکھوں افراد تل ابیب میں جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی کابینہ اس ہفتے کے آخر میں غزہ پر مزید جارحیت اور غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے گی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 62,004 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
عدالتی امور میں بیرونی مداخلت پر متعلقہ جج کو 24 گھنٹےمیں شکایت درج کرانا ہوگی،فیصلہ