غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ،29 افراد شہید

شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 29 افراد شہید ہو گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی شہر بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی حملوں میں طبی عملے سمیت 29 افراد شہید ہوئے ہیں۔اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسپتال کے شمالی اور مغربی اطراف میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ تھا جس میں شدید اور براہِ راست فائرنگ کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے چار ارکان شہید ہوئے۔سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج اسپتال میں داخل ہوئی اور مریضوں کو باہر نکالا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا، چھاپے کے بعد ہسپتال میں کوئی سرجن نہیں بچا۔

ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

Comments are closed.