برطانیہ سمیت 25 ممالک نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں پر فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکے اور امدادی سامان کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرے۔بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی، امداد کی راہ میں رکاوٹیں اور امدادی سامان کے منتظر معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں، کے قتل عام پر شدید تنقید کی۔
مشترکہ بیان میں امدادی سرگرمیوں میں سست روی، اسرائیلی پالیسیوں اور ان کے نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ان کی عزت نفس کا احترام کیا جائے۔اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان، کینیڈا سمیت کل 25 ممالک شامل ہیں۔
کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا بل پیش
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ جاری