اسرائیل میں ہزاروں افراد نے غزہ کی جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا۔
تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر عوامی چوک پر مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور یرغمال بنائے گئے افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ تل ابیب کے ایک رہائشی نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ واحد شخص ہیں جو نیتن یاہو کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں‘‘۔
اسرائیلی عوام میں وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں سے مایوسی بڑھ رہی ہے، بالخصوص غزہ کے بڑے شہری مرکز پر قبضے کے فیصلے پر جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ اہلِ خانہ کو اندیشہ ہے کہ فوجی کارروائی ان کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔تل ابیب میں اب ہر ہفتے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جو بڑے احتجاجی مظاہروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے تل ابیب اور یروشلم میں شرکت کی۔صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کا وعدہ کر چکے ہیں، تاہم اپنے دوسرے دورِ صدارت کے 8 ماہ بعد بھی کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
اسی دوران اسرائیلی افواج نے غزہ کے مضافات پر شدید فضائی حملے کیے اور شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو جائیں، جہاں پہلے ہی لاکھوں افراد خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔جمعہ کو حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی نے اپنی قید اور فوجی کارروائی سے ہلاکت کے خدشے کا ذکر کیا۔
رائے عامہ کے سرویز میں اکثریت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ حماس نے پیشکش کی ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرے گی، اور اعادہ کیا کہ جنگ کے خاتمے پر وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو ’’سب کچھ یا کچھ نہیں‘‘ کے اصول پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق کوئی معاہدہ تبھی ممکن ہے جب تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا مکمل ہتھیار ڈالنا یقینی بنایا جائے۔نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ غزہ شہر حماس کا گڑھ ہے اور اس پر قبضہ اس گروہ کی شکست کے لیے لازمی ہے، جبکہ حماس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی حکمرانی جاری نہیں رکھے گی لیکن ہتھیار ڈالنے پر تیار نہیں۔
سیاسی ہڑتال ،بلوچستان حکومت کی مظاہرین کو سڑکیں بلاک نہ کرنے کی ہدایت
بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ
سندھ شدید بارشوں کا خدشہ، صدر مملکت کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
برطانیہ،دہشت گردی سازش ناکام، مختلف شہروں سے 4 مشتبہ افراد گرفتار