غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد صرف ایک دن میں شہادتوں کی تعداد 80 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 304 سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 418 ہو چکی ہے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ادھر خان یونس کے محاذ پر بھی صورتحال شدید ہے، جہاں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کیے جانے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے دشمن کی پیش قدمی کو روک دیا ہے، اور کئی محاذوں پر زبردست مزاحمت جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام پر جاری اس ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، جب کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اسرائیلی افواج کی اس وحشیانہ کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل
سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق
پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم
لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے