گلگت بلتستان الیکشن ، بلاول زرداری کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان الیکشن ، بلاول زرداری کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے ورچوئیل انٹرویو لئے

پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے آج چوتھے فیز میں ہنزہ اور نگر کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے،پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ نے پہلے فیز کھرمنگ، شغر، اسکردو، دوسرے فیز میں استور اور تیسرے فیز میں دیامر کے امیدواروں کے انٹرویوز لئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے سربراہ ہیں،فریال تالپور، نیر بخاری اور راجہ پرویز اشرف پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے رکن ہیں،قمر زمان کائرہ، مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد اور انجینئر اسماعیل بھی پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن بورڈ کے رکن ہیں

انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں ملی بڑی سیاسی کامیابی

 

Comments are closed.