جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاک کشمیر لائرز فورم نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظلوم کشمیری قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء تنظیمیں غاصب بھار ت کے ظلم و دہشت گردی کا شکار اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی پانچ فروری کا دن بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد مقصود بٹر، نائب صدر مدثر عباس مگھیانہ، پاک کشمیر لائرز فورم کے صدر رانا عبدالحفیظ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ محسن عباس،پاک کشمیر لائرز فورم پنجاب کے صدر محمد احسن ورک، خالد مسعود سندھوصدر پاک کشمیر لائرز فورم ہائی کورٹ بار، جنرل سیکرٹری پاک کشمیر لائرز فورم ہائی کورٹ بار مہر عبدالشکور ایڈووکیٹ، اورلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری فیصل توقیرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور ان کی رپورٹوں نے بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعوی کوبری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
وکلاءتنظیمیں بھارت کے کشمیر پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی قبضہ کی مذمت کرتی ہیں اور اقوام متحدہ و دیگر اداروں سے اپیل کرتی ہیں کہ فوری طور پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا اور انڈیا کے ظلم و ستم کو روکا جائے۔ وکلاءرہنماﺅںنے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تقاریب کا ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کی عوام اور کشمیریوں کے درمیان الفت و محبت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان شاءاللہ رہے گا۔مشکل وقت میں پاکستانی قوم کشمیریوں کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑے گی۔
جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر مکمل جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، ڈایریکٹر سٹوڈنٹس افیر، ڈایریکٹر ایکڈیمکس سمیت تمام فکیلٹی ممبران، کوآرڈینیٹرز، ڈینز، ایچ او ڈیز، اور مختلف شعبہ جات کی طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مختلف بینرز، پلے کارڈرز اور پوسٹرز پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تصویر کشی کی گی تھی۔
وی سی جی سی ڈبلیو یو ایف پرو فیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے اپنا میسج ریکارڈ کرواتے ہوے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل میں آج تک کسی بھی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ خواتین بہترطور پر مسایل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اس مسلے کے حل کے لیے نا صرف عملی میدان میں اپنی خدمات پیش کریں بلکہ اپنے خاوند، بھایی اور بیٹوں کے لیے ایک مشیر کی حثیت سے بھی اس مسلے کے حل پر تجاویز دیں اور انکی صحیح راہنمائی کریں۔ تا کہ پر امن طریقے سے کشمیری عوام کے مسایل کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ انسانی حقوق اور فیسز آف پاکستان کے اشتراک سے بین المذاہب امن اور ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد گورنر ہاؤس لاہور میں کیا گیا صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی مختلف ممبران پنجاب اسمبلی، بشپس اور پادریز وغیرہ نے بھی شرکت کی ،سربراہ فیسز آف پاکستان جاوید ولیم اور انٹر فیتھ کونسل کے نوجوان بھی شریک تھے تمام مقررین نے معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے پر زور دیا سیکرٹری انسانی حقوق ندیم الرحمان نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئیے ندیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہوگا۔
صوبائی وزیر اقلیتی اموراعجاز عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تکمیل میں مذہبی اقلیتوں کا کلیدی کردار رہاہے۔ پنجاب حکومت یکم فروری سے ہفتہ انٹرفیتھ بھرپور طریقے سے منارہی ہے۔ تشدد کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔ پنجاب میں پہلی بار بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی بنائی گئی۔
پنجاب کے اس اقدام کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا۔ دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح کی پالیسیاں متعارف کرائی جارہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے معصوم کشمیریوں کی آواز بھی بلند کی اور کہا کہ بہت جلد کشمیر کی عوام بھارت کے جبر کے باوجود آزادی حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور طریقے سے اٹھایا۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
کانفرنس میں انٹرفیتھ کے فروغ بارے ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا ، نوجوانوں نے بین المذاہب کو فروغ دینے کے لیے بہت سے آئیڈیاز پیش کیے ، تمام مقررین نےجاوید ولیم بالخصوص فیسز آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ، کانفرنس کے اختتام پر سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندگان میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں ،وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ