سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 میں جی ڈی اے کو بڑا دھچکا

0
140

پی پی پی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس- 61 کی شخصیات نے ملاقات کی اس دوران فریال تالپور سے جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈر سردار خیرمحمد کھوکھر نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ، جس دوران سردار خیر محمد کھوکھر نے جی ڈی اے کو چھوڑنے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سردار خیر محمد کھوکھر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،فریال تالپور کی خیر محمد کھوکھر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اس موقع پر پی پی پی کے سینئررہنما عبدالستار بچانی، سابق صوبائی وزیر امداد علی خان پتافی، سابق ایم این اے ذوالفقار بچانی بھی موجود تھے۔ پی پی پی میں شامل ہوتے ہوئے خیر محمد کھوکھر نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی مفاد کی سیاست کی ہے، ان کے ساتھ چلنے کہ بھر پور کوشش کرے گے،فریال تالپور نے نئے انے والے اراکین کا خیر مقدم کیا،

Leave a reply