کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
باغی ٹی وی: عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے پاکستان میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد ہے، یہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء کے لیے تشکیل دیا گیا، اس جماعت کا سب سے بڑا مقصد سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا ہے۔








