رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

0
57

پنجاب سپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپورٹس بورڈ کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت پانچ ملزمان کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے.

رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ میں کرپشن کے حوالہ سے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے، نیب نے سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر و ممبر پروکیورمنٹ کمیٹی ملزم طارق مقصود اور ممبر فائنینس ڈپٹی ڈائریکٹر ولائیت شاہ کو گرفتار کر لیا ہے .

اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

نیب نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا جعلی نمائندہ ملزم سید وسیم کو بھی مبینہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا ہے ،دیگر ملزمان میں کنٹریکٹر احسان الحق اور کنٹریکٹر محمد عمران شامل ہیں. نیب کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے پنجاب حکومت کیجانب سے 2013 اور 2014 میں منعقدہ یوتھ فیسٹیولز میں غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر 27 کروڑ سے زائد مالیت کی کرپشن کی .

واضح رہے کہ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ ملزم عثمان انور بطور مرکزی ملزم پہلے ہی نیب لاہور کی حراست میں ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں ،پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام یوتھ فیسٹیولز میں مبینہ کرپشن پر جاری تحقیقات میں دیگر شریک ملزمان کے ملوث ہونیکے شواہد حاصل ہو رہے ہیں

سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب حکام تمام گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے .نیب نے رانا مشہود کوبھی 22 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے،رانا مشہود کو نیب نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حوالے سے نیا سوالنامہ دیا گیا ہے ،سوالنامے میں یوتھ فیسٹیول میں دیے جانے والے ٹھیکوں سے متعلق پوچھا گیا ہے

واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Leave a reply