باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے ویڈیو لنک کا کانفرنس میں کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں ۔
حارث روف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ انگلینڈ میں کرکٹ ہمیشہ ٹف ہوتی ہے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔
میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں جارہا ہوں سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کروں گا،محمد عباس ، وہاب ریاض اور عمران خان سینئر تجربہ کار ہیں ان سے سیکھوں گا۔ وائیٹ بال کرکٹ کھیل چکا ہوں ریڈ بال کرکٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ ہے۔ طویل باولنگ سپیل کرچکا ہوں اگر موقع ملے تو ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کروں
حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ اگر گیند چمکانے کے لئے تھوک کی جگہ پسینے کا استعمال کریں گے ۔ لاک ڈاون کے دوران اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کام کیا ۔ فٹنس کی وجہ سے پی ایس ایل اور انٹر نیشنل کرکٹ میں بگ بیش کی طرح پرفارم نہیں کر پایا،لاک ڈاون کے دوران کے وسیم اکرم ، شعیب اختر اور دیگر سیشنز سے کافی کچھ سیکھا ۔ اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ انگلینڈ میں فٹنس مسائل نہیں ہوں گے۔
Fast bowler @HarisRauf14 holds a videoconference with the local media. pic.twitter.com/LsA5QJHFWu
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 18, 2020
حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ گیند چمکانے کے لئے قوانین میں تبدیلی سے ریورس سوئنگ کرنا مشکل ہوگی ۔ ریورس سوئنگ کے ساتھ دیگر آپشنز پر کام کرنا ہوگا ۔ اس مشکل صورت حال میں رفتار میں ردو بدل اور سلو باونسرز پر توجہ دینا ہوگی ۔ کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ حاصل کرکے ایسے خوشی مناوں جس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ ہی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے پاس ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع تھا ۔ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی ہوئی جس میں لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں ۔ عاقب جاوید اور وقار یونس دونوں کے کوچنگ کرنے کا اپنا انداز ہے۔ وقاریونس سے کریز کا استعمال اور ریورس یارکر سیکھنے کا موقع ملا ہے۔