گو جرہ :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں علاج فری کے دعویٰ ٹھس،مریض رل گئے

گوجرہ،نا مہ نگار با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں علاج فری کے دعویٰ پر گو جرہ میں عمل درآمد نہ ہو سکا۔گورنمنٹ آئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ میں ڈائیلاسزکے مریض رلنے لگے۔استعمال ہو نے والی میڈیسن بازار سے منگوائی جانے لگی۔بازار سے میڈیسن خریدکر نے والے مریض ذلیل وخوارہونے لگے۔ تگڑی سفارش رکھنے والوں کوڈائیلاسزکی سہولیات فراہم ہو نے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق جو مریض گردوں کے مہلک امراض میں مبتلاہیں ہسپتال میں ڈائیلاسز کروانے کیلئے آتے ہیں انکو بازار سے ادویات وغیرہ لانے کے لیے کہا جاتا ہے۔جبکہ تگڑی سفارش والے مریضوں کوسہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے سفارش نہ رکھنے والے غریب مریض اور ان کے لواحقین دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال میں گوجرہ میں ڈائیلاسزکی فری سروس کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو موت کے منہ سے بچایا جائے اور علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایاجائے۔

Leave a reply