پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈکی مسلح افواج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ملاقات میں دفاع،ٹریننگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا.
پولینڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول رکھے. اس موقع پر پولینڈ کے کمانڈر کو پاک فوج کےدستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.