چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کے سرکاری دورے کے دوران سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی اور آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران آسٹریلوی قیادت سے جن شخصیات سے ملاقات کی ان میں ڈیفنس فورسز کے سربراہ ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن،ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلیجنس اینڈریو شیئرر، آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ اور خارجہ امور و تجارت کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی سفیر جیما ہگنس شامل ہیں.
ملاقاتوں میں،عالمی و علاقائی سلامتی کے چیلنجز،دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع،باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم کرنے پر اتفاق اور دفاعی تبادلوں اور سیکیورٹی ڈائیلاگ کے فروغ پر زور دیا گیا.جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلین ڈیفنس کالج میں ایک لیکچر بھی دیا، جس میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی کی پالیسی اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے آسٹریلوی بحری جہاز ہمس ایڈیلیڈ کا دورہ بھی کیا جہاں سی ڈی ایف دفتر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق دورہ آسٹریلیا پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔
کراچی پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان جاری، 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
سندھ طاس معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید
سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی
جنیوا ،کشمیری کمیونٹی کا مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات