چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت کی۔
یہ عالمی سطح پر معتبر دفاعی نمائش جدید عسکری ٹیکنالوجی اور جدتوں کا عملی مظہر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نمائش کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اُنہوں نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ، دفاعی صنعت میں اشتراک، اور خطے میں بدلتے جیو اسٹریٹیجک ماحول کے تناظر میں مشترکہ شراکت داری بڑھانے پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ دونوں برادر ممالک کے ساتھ دفاعی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ
صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ