سیالکوٹ:غریب کی مشکلات میں پھر اضافہ ،عام ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور

پہلے سے مہنگائی میں پسی غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پاکستان کے غریب عوام پر میڈیسن بم گرا دیا گیا، مختلف امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ
تفصیل کے مطابق ملک میی دیگر اشیاہ کی طرح عوام کی پہنچ سے ادویات بھی دور کردی گیئں، عوام سسکنے تڑپنے پر مجبور ہوگئے ہیں مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا،ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں ،پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ،پایوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250روپے کی ہو گئی ،گائنی میں استعمال ہونے والا انجیکشن پوبرجن 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے کا ہو گیا کلومیڈ ٹیبلٹ کی قمیت 42 روپے سے بڑھ کر 63 روپے ہو گئی ،اب تو حد یہ ہوگئی ہے کہ عوام سے سر کے درد میں استعمال ہونے والی گولی بھی چھن گئی ہے ، پہلے سے مہنگائی میں پسی غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں.

Leave a reply