چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کودورہ اردن میں دیا گیا اعلیٰ ترین اعزاز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کا دورہ کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی اردن کے ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں دفاعی تعاون،علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،جنرل یوسف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور کو سراہا،جنرل یوسف نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سراہا،جنرل ندیم رضا کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں خدمات پر اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، جنرل ندیم رضا کو اردن کے شاہ، صدر شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سے اعزاز عطا کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی نے اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا،جنرل ندیم رضا نے تربیتی مرکز میں اردن کی اسپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشق دیکھی،