لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ورکرز پارٹی کے رہنما جارج گیلوے اور ان کی اہلیہ کو انسدادِ دہشت گردی پولیس نے روک لیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق جارج گیلوے اور ان کی اہلیہ کو حراست کے بعد رہا کر دیا گیا، ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب ورکرز پارٹی نے اس کارروائی کو سیاسی انتقام اور مخالفین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے خلاف جنگی پالیسی کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جارج گیلوے اور ان کی اہلیہ ماسکو سے ابوظبی کے راستے برطانیہ پہنچے تھے۔
امریکہ: مشی گن کے چرچ میں فائرنگ اور آگ، 1 ہلاک، متعدد زخمی
ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا
ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی، دو اہلکار گرفتار
روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی








