جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو ٹی وی سے نکالے جانے کے بعد حامد میر خود میدان میں آ گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ، پہلے بھی پابندیاں لگ چکیں، دو بار پہلے بھی ملازمن سے نکالا گیا، قتل کی کوشش کی گئی لیکن جو آئین نے حقوق مجھے دیئے ہیں ان پر عمل پیرا رہوں گا اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا
Nothing new for me.I was banned twice in the past.Lost jobs twice.Survived assassination attempts but cannot stop raising voice for the rights given in the constitution.This time I m ready for any consequences and ready to go at any extent because they are threatening my family. https://t.co/82y1WdrP5S
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 31, 2021
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت میں کسی بھی طرح کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوں اور کسی بھی حد تک جاؤں گا کیونکہ میرے اہلخانہ کو دھمکیاں مل رہی ہیں
واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا