جرمنی کے سفیر کو پشاور میں کونسا کھانا پسند آیا؟

0
40

جرمن سفیر برنارڈ اس وقت خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے شہر پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر بھی کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی : جرمن سفیر برنارڈ پاکستان کی سیرو سیاحت میں مصروف ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں اور اپنی تصاویر اور تاثرات سوشل میڈیا پر بھی شئیر کر رہے ہیں-

جرمن سفیر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-


جرمن سفیر نے اپنی کھانا کھاتے ہوئے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کباب نہایت ہی مزیدار ہیں! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل جرمن سفیر نے اسلام آباد سے کراچی تک کا 26 گھنٹے کا سفر بذریعہ ٹرین کیا تھا اور اپنے سفر کی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں ٹرین کی سواری بہت پسند ہے اور کسی ملک کو دریافت کرنے کا یہ عمدہ طریقہ ہے-

سفر کے دوران وہ ایک اسٹیشن پر رُکے اور انہوں نے راستے میں ٹھیلے سے خریداری بھی کی اور وہاں سے بریانی بھی کھائی تھی-

Leave a reply