غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے امن ضروری، تجزیہ؛ شہزاد قریشی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کرکے سب کو حیران کردیا
0
43
qureshi

آئی ایم ایف قرض دے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ بلاشبہ وطن عزیز کو معاشی بحران کا سامنا ہے اس معاشی بحران میں بہت سے عوامل شامل ہیں۔ سیاسی بُحران ، سیاسی انتشار نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے گئے ہیں۔ تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے۔

انتہائی مشکل حالات مین اسے ایک اچھا بجٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ریاستی اداروں کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیئے جب تک ملک میں عدم استحکام رہے گا ملک میں سرمایہ لگانے والے ہچکچاتے رہیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے راستہ ہموار کرنے کے لئے ملک میں امن ہو ۔ ریاستی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ عمران خان سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس ملک اوراس کی عوام کی خاطر ضد، انا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔کون سی سیاسی جماعت آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔

کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا۔ یہ بعد کے مسئلے ہین سب سے اہم عوام ہوتے ہیں۔ ان کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک میں امن و امان سب سے اہم ہوتا ہے ۔ سیاستدانوں کو اس بات کا ادراک ہے کہ ملک کا مستقبل معاشیات سے ہے ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بھی معیشت کو پس پشت ڈال کر افوا سازی پر زور دیا پانامے سے لے کر اقامے تک پروپیگنڈہ کیا وقت ضائع کیا ۔ اور آج انجام عوام کے سامنے ہے ۔

پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بارے پرعزم
سوشل میڈیا پر گردش کرتی 10 ہزار روپے نوٹ کی جعلی تصویر
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ بعض بین الاقوامی ادارے معاشی امداد کو انتخابات سے مشروط کر رہے ہیں۔ چین کیا کرنے جا رہاہے امریکہ کیا کر رہا ہے ہمیں اپنے وطن عزیز کی معاشی صورت حال کو مستحکم کرنا ہے وطن عزیز کی خاطر ان راستوں کا انتخاب کرنا ہے جو پاکستان کو ترقی کی طرفے لے جائیں عوام خوشحال ہو نوجوان جدید سائنس اورٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کریں نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔

Leave a reply