امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری
![india](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/indian-dport-form-america.jpg)
امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے زیر حراست سات سو زائد بھارتی باشندوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں امریکہ بدر کردیا جائے گا۔
ان غیر قانونی تارکین وطن بھارتی باشندوں کو تین امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بھارتی صوبہ پنجاب اور ہریانہ روانہ کیا جائے گا۔امریکی سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ بھارتی باشندے میکسیکو کے راستے غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوئے تھے اور گرفتاری کے بعد کئی ماہ سے سرکاری تحویلی مراکز میں قید تھے۔ذرائع نے انکشاف کیا انسانی اسمگلرز نے ان بھارتی باشندوں سے امریکہ میں داخلے کے لیے فی کس پاکستانی ایک کروڑ سے زائد وصول کئے تھے۔ ان زیر حراست 770 بھارتی باشندوں میں اکثریت بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سکھ باشندوں کی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان بھارتی باشندوں کو فلوریڈا کے تحویلی مراکز سے ریاست ٹیکساس پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں فوجی اہیرپورٹس سے تین امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بھارت روانہ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ سے فوجی طیارے کے ذریعے بھارت بھیجنے پر فی کس 7 ہزار 8 سو ڈالرز کے اخراجات وفاقی حکومت کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں سال میں غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے پر 118 ملین ڈالرز کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ غیر قانونی طور امریکہ میں داخلے کے جرم میں سرحدوں سے گرفتار کئے گئے بھارتی باشندوں کی تعداد 18 ہزار کے لگ بھگ ہے جو امریکی تحویلی مراکز میں ملک بدری کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے یہ بھارتی باشندوں امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔
ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان
محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ