پنجاب بھر میں ناقِص ایل پی جی سلنڈرز اور غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ایسے واقعات پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، کیونکہ یہ لاپرواہی معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لاہور ہو یا احمد پور شرقیہ، رکشوں اور وینز میں نصب ناقص سلنڈرز نے کئی المناک حادثات کو جنم دیا ہے، جن میں جھلس کر بچوں اور خواتین کی معذوری کے واقعات بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے شہری ان حادثات سے خوفزدہ ہیں اور حکومت سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے ڈی سی لاہور نے بھی غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار
امریکا نے ایرانی تیل ، حزب اللہ کے مالیاتی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر
پاکستانی ہیکرز کا اسرائیلی نیوز چینل پر سائبر حملہ، قومی ترانہ نشر کر دیا
کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان