گوجرخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کچہری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ،گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو موقع سے تحویل میں لے لیا،مقتول کی شناخت افراسیاب کے نام سے ہوئی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز تھانہ گوجرخان کچہری کے قریب ملزم شہزاد نے غیرت کے نام پر سرعام فائرنگ کر کے افراسیاب کو قتل کر دیا
واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا جا رہا ہے ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ۔ مقتول کا تعلق ضلع جہلم سے بتایا جا رہا ہے