پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے
ورلڈ کپ کا 26 واں میچ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی، پاکستان نے 271 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کر لیا،میچ کے دوران جب جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے آٹھ رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لئے ایک وکٹ چاہئے تھی، حارث رؤف نے جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈر بیٹر شمسی کو گیند کروائی جو بیٹ پر لگی، پاکستان کی جانب سے اپیل کی گئی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا،پاکستانی ٹیم نے اس پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا، ریویو میں دیکھا گیا کہ گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا،اگر امپائر حارث کی گیند پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو آؤٹ قرار دے دیتے تو پاکستان میچ جاتا،
حارث کی گیند اور امپائر کے فیصلے کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، بھارتی اداکار ایوشمان بھی اس پر خاموش نہ رہ سکتے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،یہ شمسی آؤٹ تھا
آئی سی سی نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈی آر ایس کی غلطی تسلیم کر لی ہے،امپائر کے فیصلے کو لے کرسابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ نے بھی آئی سی سی پر کڑی تنقیدکی اور کہا کہ بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے