میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستے بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سستی چینی کا ایک لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن کا اسٹاک دستیاب ہے،عوام کو 20 روپے فی کلوسبسڈی پرچینی دی جارہی ہے،چینی کی ریٹیل قیمت 85 روپے فی کلو ہے،
سستا رمضان بازار میں بچے نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم گھنٹہ بھر سے لائن میں کھڑا ہوں اب کہتے ہیں چینی بچوں کو نہیں ملے گی، جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچے تو سب سے زیادہ چینی کھاتے ہیں،ان کا سب سے پہلا حق ہے، بچے سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے چینی کا کیا کرنا ہے،جس پر بچے نے جواب دیا کہ گھر لے کرجاناہے،باقی لوگ چینی کا کیا کرتے ہیں وہی میں کرتا ہوں، بچے کے جواب پر فردوس عاشق اعوان نے شاباش دی
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بازاروں سے عوام کو اشیائے ضروریہ سستی فراہم کی جارہی ہیں،عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کوشاں ہے،پنجاب حکومت نے 7 ارب کی سبسڈی دی ہے، 375روپے میں 10 کلو آتا فروخت کیا جارہا ہے،چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی نوازشریف کا گھر گرانے کیلئے حکومت نے کوئی مشینری نہیں بھیجی،جب تک عدالت حکم امتناع پر فیصلہ نہیں دیتی کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی،