گھر بنانے کے لیے لوگ دھڑا دھڑ قرضے لینے لگے ، سٹیٹ بینک

0
38

باغی ٹی وی :لوگوں میں گھربنانے کے لیے قرضہ لینے کا رجحان تیزی سے برھ رہا ہے .

اس بار میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ 6 ماہ میں بینکوں نے 15 ارب کے قرضے کی منظوری دی ہے اور پہلے قرضے کی شرائط مشکل تھیں لیکن اب انہیں آسان کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا عوام قرضے کےلیے قریبی بینک میں جائیں اور اس کے لیے اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری نہیں، صرف درخواست دیں، پھر بینک کو 30 دن میں اس درخواست کا جواب دینا ہوتا ہے۔

ڈپٹی سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارے دو ٹارگٹس ہیں ایک ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کا ٹارگٹ ہے جسے ہم نے پانچ فیصد تک لیکر جانا ہے۔ہم اسوقت ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں۔مورگیج کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے۔بینک 15بلین سے زائد کے مورگیج کے قرضے جاری کئیے ہیں۔اب تمام شرائط آسان کردی گئی ہیں۔

شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اب قرضے کی لمٹ کو بڑھایا گیا ہے۔ہم چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے بھی شرائط کو آسان بنارہے ہیں،جو آمدن نہیں بناسکتا اس کو اپنے اخراجات بتانے ہونگے۔

ہر ہفتے مورگیج کی مد میں ڈیڑھ بلین کے قرضے دئیے جارہے ہیں۔لوگوں کی آسانی کے لیے کال سینٹر کھول رہے ہیں جو روزانہ 5ہزار کال ریسیو کرے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا کمپلینٹ سیل بھی چل رہا ہے۔

Leave a reply