نہ صرف گھر بنا کر دینگے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیں گے، شرجیل میمن

0
88
sharejeel

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی ہوٹل میں پریمئیم نمبر پلیٹس کے لئے ہونے والے آکشن کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلی بار پریمئیم نمبر پلیٹس کی آکشن کررہے ہیں، اس آکشن سے ملنے والی رقم سیلاب متاثرین کیلئے بننے والے گھروں میں دی جائے گی,

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں تہہ دل سے تمام شرکا کا شکر گزار ہوں جو آج اس تقریب میں آئے،اس تقریب کا مقصد کسی چیز کو پروموٹ کرنا نہیں بلکہ گلوبل کاز ہے، پوری دنیا میں یہ ہوتا ہے،پریمیم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ایک نیک مقصد کے لیے ہے،دنیا یہ کام کر رہی ہے، یو اے ای، امریکہ میں بھی نمبر پلیٹوں کی نیلامی ہوتی ہے، ہم نے بھی اس آئیڈیا پر کام کیا، صوبائی کابینہ میں اس بات پر ہوئی تو منظوری دی گئی. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لئے ہائوسنگ پروجیکٹ کو دی جائے گی، اقدام کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے، نیلامی، سرمایہ کاری کے ایک قیمتی موقع اور ایک اہم انسانی مقصد میں حصہ ڈالنے کی نمائندگی کرتا ہے،

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیسے آپ ضائع نہیں کر رہے، بلکہ غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا کہ نه صرف گھر بنا کر دیں گے بلکہ گھر کی خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیں گے،سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی .

Leave a reply