باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے جاری ہیں
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ہونے والے حملوں میں بچوں سمیت ایک سو سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں، فلسطینی مسلمانوں نے عید بھی گولیوں کی بوچھاڑ میں گزاری، فلسطینی مسلمان حملوں اور اسرائیلی مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں اور امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں
اسرائیلی حملوں میں بچے شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں، گھر تباہ ہو چکے ہیں، ملبے کے ڈھیر ہر طرف نظر آتے ہیں، دلدوز مناظر کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں لیکن مسلم حکمران بھی تاحال صرف مذمتی بیان ہی جاری کر رہے ہیں،
گھر کے ملبے پر بیٹھی ایک فلسطینی بچی اپنی گڑیا کے ساتھ، دل دہلا دینے والی تصاویر
فلسطین میں تباہ ہوتے گھر اور قتل ہوتے بچے عالمی ضمیر کے جاگنے اور مسلم حکمرانوں سے امداد کے منتظر ہیں pic.twitter.com/mN068V8we1— 🇵🇸🇵🇰مفتی نجم الثاقب (@Muftinajam) May 14, 2021
اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ایک کمسن بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو بے خوف ملبے پر اپنی گڑیا کے ساتھ بیٹھی ہے اور اسکی نگاہیں اس بات کی منتظر ہیں کہ کوئی اس کی مدد کو آئے، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے ایک گڑیا کو بھی اٹھا رکھا ہے اور یوں لگتا ہے کہ وہ کسی کی مدد کی منتظر ہے ،معلوم نہیں اس بچی کے والدین شہید ہو گئے ،ملبے تلے دب گئے یا حیات ہیں تا ہم بچی کی دل دہلا والی تصویر نے بھی مسلم امہ کے حکمرانوں کو نہ جھنجوڑا،صرف یہ ایک تصویر نہیں بلکہ فلسطینی بچوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو دل دہلا دینے والی ہیں
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے، تنظیمیں بھی خاموش ہیں، کسی کو بچوں پر تشدد نظر نہیں آ رہا، بچوں کی لاشیں، کٹے پھٹے بدن نظر نہیں آ رہے،








