گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے
چین کے شہر ووہان سے جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے ہر طرف تباہی مچا دینے کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں اس خطرناک وبا نے سینکڑوں جانوں کو نگل لیا ہے اور ہزاروں اس سے متاثر ہیں اور اس وائرس سے متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے
اس خطرناک مرض کی چونکہ ویکسین ابھی دریافت نہیں ہو سکی تاہم ڈبلیو ایچ او ماہرین نے اس سے بچاؤ کے لئے چند احتیا طی تدابیر بتائی ہیں جن کو اپنا کر اس وبا ئی مرض سے خود کو اور اپنے ارد گرد لوگوں کو محفوظ رکھ جا سکتا ہے
باغی ٹی وی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے اور اس دوران پاکستانیوں کی قلیل تعداد گھروں سے باہر نکلے گی لوگ زیا دہ تر گھروں میں ہی رہیں گے گھر کی حدود میں بھی ایک فکر رہتی ہے اور وہ اس خطرناک کورونا وائرس کے چار دیواری میں داخلے کی فکر ہے
ایک تحقیق کے مطابق نیا کورونا وائرس ہوا میں تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے اہم ترین دوسروں سے فاصلہ قائم رکھنا ہے یہ فاصلہ محض باہر ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی رکھا جانا چاہیئے
صابن سے ہاتھوں کو دھونا وائرس سے دفاع میں شمار ہوتا ہے کیونکہ صابن وائرس اور انسانی جلد کے درمیان جوڑ یا چپکاؤ کو کمزور کر دیتا ہے
الکوحل یا ایتھانول پر مبنی پراڈکٹس جن میں الکوحل کا تناسب 80-60 فیصد ہو وہ بھی کم و بیش اسی طرح وائرس کو مارتی ہیں جس طرح صابن، جبکہ صاب کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار بھی اچھا کام کرتی ہے
گھروں میں باتھ روم اور کچن جرثوموں کی مام پناہ گاہ ہوتا ہے کچن میں اپلائینسز کی ہتھیوں اور پیشانیوں کو صاف اور ڈس انفیکٹ کر نا چاہیئے کوشش کریں کہ ایک مقام کی صفائی ایک ہی بار پو جائے
بلیچ میں sodiumhypochlorite ہوتا ہے یہ وائرس کو مارتا ہے
سرجیکل سپرٹ الکوحل کورونا وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں مار دیتا ہے کسی کپڑے کو خالص سرجیکل سپرٹ سے گیلا کریں اور سطح پر رگڑیں
کورونا وائرس کے خلاف لڑائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے اگرچہ پاکستان میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اس رفتار کو روکنے کے لئے وہ تمام اقدامات کریں جو اس کے پھیلاؤ کو روکیں اگر گھر اس وائرس سے پاک رہیں گے تو گھر والے بھی محفوظ رہیں گے