لاہور: نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور چچی کو قتل کر دیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق محراب پور کے گاوں چانڈیو محلہ میں ملزم نے اپنی بہن اور چچی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بگا چانڈیو کو محراب پور پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا،مقتول خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں موجود 2 خواتین نند اور بھاوج کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا،شان نامی ملزم نے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ملزم شام کو اپنی اہلیہ حنا اور بہن سحرش کے کردار پر شبہ تھا،پولیس کی فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرنے کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں۔
دوسری جانب بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شادی کے دو روز بعد قتل کر دیا گیاپولیس کے مطا بق دلہن کے والد نے ساتھیوں سمیت دلہا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دونوں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے، مقتو ل لڑکا لڑکی نے دو روز قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کا باپ بیٹی اور داماد کو قتل کرکے فرار ہوگیاآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔