امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
0
45
imf

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آئی ایم ایف کی سربراہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے –

باغی ٹی وی: نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا نگراں وزیرِ اعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات 25 منٹ تک جاری رہی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کے ساتھ نگراں وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔
https://x.com/KGeorgieva/status/1704621901643944115?s=20
آئی ایف ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ایک تصویر اور اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی امکانات پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بہت مثبت ملاقات ہوئی، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ استحکام، سب کی شمولیت سے پائیدار ترقی، ریونیو جمع کرنے کو ترجیح دینے اور غریب طبقے کے تحفظ کیلیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔

ملاقات کے بعد پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہیں انہوں نے کہا کہ یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔

کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی وزیرِ اعظم انوار الحق اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
https://x.com/PakPMO/status/1704575327274680777?s=20
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

سیالکوٹ: پولیس لائن میں شان رسالت ﷺ کیلئے ایک محفل منعقد ہوئی

Leave a reply