اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم فکسڈ چارجز میں معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاور پلانٹس اور صنعتی شعبے کے لیے گیس نرخوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیے گئے، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے یہ چارجز 1000 سے بڑھا کر 1400 روپے ماہانہ مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 1.5 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے لیے 2400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے، جو پہلے 2000 روپے تھے۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی تجویز پر غور کے بعد چینی کی درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔ ساتھ ہی 10 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر غذائی تحفظ کریں گے۔

ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی، جو کہ مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور شہداء کے واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گی۔

دیگر منظور شدہ گرانٹس میں

وزارت خزانہ: 6.3 کروڑ، 829.67 ارب اور 1774 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹس

وزارت خارجہ: 10 کروڑ

وزارت داخلہ و انسداد منشیات: 1.765 ارب

اسلام آباد پولیس واجبات: 30 کروڑ

پولیس اسٹیشنز اپ گریڈیشن: 5 کروڑ

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا: 10 کروڑ

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن: 5.5 ارب

پیٹرولیم ڈویژن: 11.797 کروڑ

بلوچستان میں تعینات پولیس/سول افسران: 25.457 کروڑ

ایگزیکٹیو بلڈنگ، اسلام آباد کی مرمت: 19.8 کروڑ

اعلامیے کے مطابق تمام گرانٹس کا مقصد اہم قومی امور، دفاعی ضروریات، قرضوں کی ادائیگی اور سیکیورٹی معاملات کو ممکن بنانا ہے۔

ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ، دوبارہ حملوں کا عندیہ

سندھ میں مون سون بارشوں سے فضائی آپریشن متاثر، پروازوں کے روٹس تبدیل

حویلیاں ندی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں

غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں ملے گی،امریکی سپریم کورٹ

Shares: