مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے...

وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید،مشال یوسفزئی و دیگر کی ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے...

سواں گارڈن میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں دو خواتین قتل، ایک زخمی

اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھریلو ملازم نے گھر کی دو خواتین کو بے دردی سے قتل جبکہ ایک اور خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واقعہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آیا۔ ایف آئی آر مدعیہ سائرہ روہی کی جانب سے درج کرائی گئی، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ جب واپس آئیں تو انہیں گھر کے اندر سے غیر معمولی شور سنائی دیا۔مدعیہ نے بتایا کہ ملزم، جو کہ نیچے والے پورشن میں رہائش پذیر تھا، نے ان پر حملہ کیا، لیکن ان کے چیخنے چلانے پر وہ فرار ہو گیا۔ بعد ازاں گھر کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ ان کی والدہ اور ایک کزن کو بیڈروم میں قتل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، جس میں ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس افسوسناک سانحے کے پیچھے محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan