![OGRA](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/Screenshot-2023-07-07-at-18-40-10-After-Petrol-OGRA-Drops-LPG-Price-Hike-Bomb-PakWheels-Blog.png)
حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی، یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔
باغی ٹی وی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی،ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔
سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے،عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے
اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔