قصور: پتوکی کے علاقے ناروکی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے ناروکی کی رہائشی 13سالہ طیبہ گھریلو ملازمہ تھی اور لوگوں کے گھروں میں کام کاج نہیں کرنا چاہتی تھی جب کہ والدہ کام کروانے پر باضد تھی اور انکار کرنے پر والدہ نے بچی پر تشدد بھی کیا جس پر طیبہ 2 روز سے کام پر نہیں جارہی تھی،دلبرداشتہ 13 سالہ طیبہ نے اپنے بھائی کو بھی بتایا کہ وہ خودکشی کرنے جارہی ہے اور بچی نے گھر میں اکیلی ہونے کا فائدہ اٹھا کر مبینہ اپنے ہی دوپٹے سے پھندا لے کر درخت سے لٹک گئی۔

نجی خبررساں ادارے آج نیوز کے مطابق بچی کے ماموں نے بتایا کہ طیبہ کے والد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور کئی سالوں سے گھر نہیں آیا، جس وجہ سے بچی کی والدہ اور بھائی محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔

رمضان پیکج: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی فی خاندان 5000 روپے نقد دینے کی منظوری

تھانہ سٹی پولیس اور کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا قتل-

نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

Shares: