توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی،عمران خان کا اعتراف

0
129
لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ کابینہ ارکان ضمانت پر ہیں،انہوں نے حکومت میں آتے ہی خود کو این آر او دیا،

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ لڑرہے ہیں وہ معاشرے تباہ ہوجاتےہیں جہاں انصاف نہیں ہوتا،امیر ممالک اس لیے خوشحال ہیں کیونکہ وہاں کرپشن نہیں ہے ان کے پاس ملک چلانے کاکوئی ویژن نہیں ان 2خاندانوں کے اقتدارمیں آنے کے بعد ملک نیچے گیا،75فیصد چانس ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا،انہوں نے صاف نیت سے ملک میں کوئی کام نہیں کیا،یہ ہروقت میرے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈہ مہم شروع کردیتے ہیں،انصاف کےنظام سےمجھےکوئی امید نہیں،جیوگروپ کیخلاف لندن میں کیس کروں گا،

قبل ازیں لاہور میں زمان پارک میں عمران خان سے صحافیوں نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تیزی سے مسلط ہوتی تباہی کے قدم روکنے کیلئے ناگزیر ہے امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے قتل کی کوشش اور حقیقی آزادی مارچ کو خون میں نہلا کر راستہ صاف کرنے کی کوششیں خاک میں ملیں کرپشن، منی لانڈرنگ، ملک کو بدعنوانی کی لعنت کا شکار کرنے والوں کو مسلط کرکے قوم کو ان کی اطاعت پر مجبور کیا جا رہا ہے سازش و جبر کا ہر سطح پر مقابلہ کیا آئندہ بھی پوری قوت سے سامنا کریں گے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر امڈ رہا ہے ، پر امن جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام پر مسلط بے مہار گروہ سے قوم کو آزاد کریں گے

Leave a reply