قصور
تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈاکو راج، ڈاکوؤں نے
غریب محنت کش چارہ کاٹنے والے مزدوروں سے،نقدی،موبائل فونز اور لوڈر رکشہ چھین لیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈاکو راج قائم ہے
حدود تھانہ میں وارداتوں کا تسلسل زور پکڑ گیا ہے جس کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں
گزشتہ رات دس بجے کے قریب تھانہ مصطفیٰ آباد کی چوکی دفتوہ کے قریب بمقام پانڈو کی پل پہ چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے محنت کش غریب مزدوروں سے لوڈر رکشہ گن پوائنٹ پہ چھین لیا
محمد سفیان ولد عبداللہ قوم انصاری،سلطان،رحمت،مدثر،احسان،رمضان،رحمن،اور اشفاق گجر نامی مزدور چارہ کاٹنے موضع لدھیکی بھلر گئے جہاں سے واپسی آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پہ سوار چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے ان کے رکشے کو آگے آکر روک لیا اور ان سے نقدی رقم بمد مزدوری 17000، تین عدد موبائل اینڈرائیڈ،دو عدد موبائل کی پیڈ گن پوائنٹ پہ چھین لئے اور مزدوروں کو ان کے صافوں سے باندھ دیا
دو ملزمان مزدوروں کا بغیر نمبری رکشہ انجن نمبری 8L705347 لے کر فرار ہو گئے جب کہ باقی دو ملزمان مزدوروں پہ پہرہ دیتے رہے جب رکشہ لے کر جانے والے ملزمان کو 20 منٹ گزر گئے تو ںاقی دونوں ملزمان بھی اپنی بغیر نمبری موٹر سائیکل پہ فرار ہو گئے
ملزمان کے بھاگنے کے بعد مزدوروں نے شور مچا کر گزرنے والے لوگوں کو متوجہ کیا اور پولیس کو کال کی تاہم 30 منٹ بعد چوکی دفتوہ کے اہلکار جائے وقوعہ پہ پہنچے
غریب محنت کش مزدوروں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے