وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 50 ہزار ڈالر سے زائد کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت والے ٹیکس اور ڈیوٹیز دے سکتے ہیں۔وزیرخزانہ کے مطابق مقامی طور پر ہائیبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے رعایت واپس لی جارہی ہے۔فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔
ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

Latest from اسلام آباد

ن لیگ کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ

آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے زور دیا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اور صنعتی زونز کو دی گئی مراعات کو مرحلہ

علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے فنڈ دینے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن میں

پاکستان کی سفارت کاری تنہائی نہیں، امن کے فروغ پر مبنی ہے، حنا ربانی کھر
سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری کا محور کسی ملک

تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ
وفاقی بجٹ 2025-26 کے تناظر میں تمباکو سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں کی نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) کے ڈائریکٹر