گھریلو ملازم نے کیسے کی گھر میں چوری کی ورادات؟ سب بتا دیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/12/WhatsApp-Image-2020-12-08-at-11.16.58-AM.jpeg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کی ہے،چو ری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم احمد یار کو پولیس نے گرفتارکیا ہے،گرفتار ملزم احمد یار شہری حسن ممتاز کے گھر میں عرصہ8/10 سال سے ملازم ہے۔
ملزم احمد یار نے مالک کی سیف کی ڈپلیکیٹ چابی بنوا کر سیف میں موجود 1700 ڈالرز اور پاکستانی نقدی چرا لی تھی۔گرفتار ملزم احمد یار سے چوری کی گئی غیر ملکی و ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی
انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی طلحہٰ ناصر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے رقم کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی
قبل ازیں کاہنہ پولیس نے جھیڈو گاؤں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا،اے ایس پی کاہنہ سرکل شاہ زیب نے آپریشن کی قیادت کی،آپریشن میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 06 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ رکھا سے 1370 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،عمر نامی منشیات فروش گرفتار کر کے 1325 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،رضوان سے شراب کی 210 بوتلوں جبکہ فریاد سے 20 لیٹردیسی شراب برآمد کی گئی ،انور اور ضیاء اللہ سے 02 پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں