گھر میں اژدھا نکل آیا، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے پکڑ کر فیملی کومحفوظ بنایا

0
147

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ریسکیو 1122نے گھر میں موجود اژدھا کو بروقت پکڑ کے فیملی کو محفوظ بنایا

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں سانپ گھر میں آنے پر گھر والے پریشان ہو گئے،انہوں نے خوفزدہ ہو کر ریسکیو 1122 سے مدد طلب کی،ترجمان ریسکیو کے مطابق :ریسکیو 1122نے گھر میں موجود اژدھا (Python) کو بروقت پکڑ کے فیملی کو محفوظ بنایا۔ریسکیو 1122 کو گڑھی شاھو لاہور، صدیق کالونی سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے 30 منٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ سانپ کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے۔ سانپ کو آج لاہور چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق 2020 میں صوبائی دارالحکومت میں اب تک 154 سانپ/اژدھا کی ایمرجنسی میں ریسکیو کور فراہم کیا گیا ہے۔ ریسکیو پنجاب بھر میں اب تک 1791سانپ کی ایمرجنسی پہ بروقت ریسپانس کرکے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کر چکی ہے۔

Leave a reply