ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا گھارو میں رمضان بچت بازار کا دورہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بین الصوبائی معاملات و ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کے ہمراہ حکومت سندھ کی جانب سے لگائےجانے والی بچت بازار گھارو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کے اسٹالز کا جائزہ لیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ بابرکت ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کیلئے سستے نرخوں پر معیاری اشیاء فروخت کی جائیں۔ انہوں نے بچت بازار میں آنے والے لوگوں سے خریداری کے متعلق معلومات بھی لی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی صرف ضلع یا صوبے سطح پر نہیں بلکہ ملک سطح پر ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معمول سے زیادہ بارشیں اور سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی بھی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماہ رمضان المبارک میں لوگوں کو رلیف فراہم کرنے کیلئے پوری سندھ میں تحصیل سطح پر بچت بازاریں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور دکانداروں کو چاہیے کہ وہ سندھ حکومت کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور اس بابرکت ماہ میں اپنا نفعہ کم رکھیں تاکہ غریب لوگ بھی اشیاء خرید سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو، پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی و دیگر افسران، تاجر برادری اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
ٹھٹھہ :وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا گھارو میں رمضان بچت بازار کا دورہ
