باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)ٹھٹھہ گھارو رورل ہیلتھ سینٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کیجانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس بند کئے جانے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ٹھٹہ کیجانب سے کال پر شروع کی جانے والی ہڑتال آج بھی رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں تیسرے روز بھی جاری جسکی قیادت پیرامیڈیکل اسٹاف ضلع ٹھٹہ کے رہنماء سرفراز سومرو، پرویز حملانی، راکیش شرما، ممتاز شورو و دیگر کررہے تھے اس موقعہ پر مظاہرین نے ہسپتال کا مین گیٹ بند کرتے ہوئے گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور سندھ حکومت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے سے بچائیں اور انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے انکے ساتھ انصاف نہیں کیا تو وہ اپنے احتجاجی مظاہرے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر مجبور ہو کر کشمور سے کراچی تک کے تمام ہسپتالوں میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جس کی زمیداری صوبائی حکومت سندھ پر ہو گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved