ٹھٹھہ:گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

بچی کو پانی سے نکالنے کے بعد واٹر پارک انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی، ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں بچی کو ہسپتال لے گئے

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں)گھارو واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی 6 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق،بچی کو پانی سے نکالنے کے بعد واٹر پارک انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی، ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں بچی کو ہسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، واٹر پارک انتظامیہ صحافیوں کے سوال پرہتک آمیز رویہ

گھارو کے قریب سن وے واٹر پارک میں کراچی کی رہائشی معصوم چھ سالہ بچی صنم جوکہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی غرض سے آئی ہوئی تھی ڈوب گئی ،بچی کو پانی کے تالاب سے نکالا گیا، ورثاء نے واٹر پارک انتظامیہ سے کئی دفعہ گذارش کی کہ ایمبولینس منگوا دیں، مگر انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں منگوائی

واٹر پارک انتظامیہ نےبچی کے ورثاء سے کہا کہ پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لے جائیں، بچی کو پرائیویٹ گاڑی میں گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی

صحافیوں نے جب واٹر پارک انتظامیہ سے ایمبولینس نہ منگوانے کی وجہ پوچھی تو واٹر پارک انتظامیہ نے صحافیوں سےتضحیک آمیز رویہ پر اتر آئی

گھارو کے شہریوں اور صحافیوں نے بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کی اور لاش کراچی منتقل کرنے کے انتظامات بھی کروائے

شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سن وے واٹر پارک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے تک واٹر پارک کو سیل کیا جائے اور بچی کے قتل کی ایف آئی آر واٹر پارک انتظامیہ اور مالکوں کے خلاف درج کی جائے.

Leave a reply