ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بُکر نے امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرن فاؤنڈیشن(جی ایچ ایف) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے، انہوں نے غزہ کے لیے امداد میں فوری اور بھرپور اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوری بُکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین، بیماروں اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے،فوری اور بھرپور انداز میں جان بچانے والے وسائل جیسا کہ اشد ضروری خوراک، پانی اور ادویہ، بشمول شدید غذائی قلت کا شکار افراد کے لیے خصوصی غذا کی فراہمی ناگزیر ہے، یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے۔

https://x.com/SenBooker/status/1949239126538224030

کوری بُکر نے امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت نہیں ہو سکی۔

کوری بُکر نے یہ بھی کہا کہ امداد حماس کے ہاتھوں میں نہیں جانی چاہیے، حالانکہ نیویارک ٹائمز نے ایک روز قبل رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کو کبھی اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ فلسطینی گروپ نے امداد ہتھیائی ہو’تاخیر کا ہر لمحہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گا اور بچوں، حاملہ خواتین اور دیگر شہریوں کی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا، ہمیں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی ہوں گی‘۔

Shares: