ویٹیکن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ کی سنگین صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ غزہ کے بے سہارا عوام کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں جو مسلسل خوف اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کے عوام ایک بار پھراپنی زمینوں سے بے دخل کیے جا رہے ہیں اورانہیں ایسے حالات میں دھکیلا جا رہا ہے جو کسی طورقابلِ قبول نہیں۔

پوپ لیو نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کراس جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں،پوپ لیو نے مغویوں کی رہائی پر بھی زوردیا اور کہا کہ انسانی جانوں کو یرغمال بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف جنگ بندی ممکن ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں پوپ نے عالمی طاقتوں اوراقوامِ متحدہ پرزوردیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں اورفوری طورپرایسے اقدامات کریں جن سے غزہ کے عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔

Shares: