وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانیت عظیم نسبت ہے جو ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔
مریم نواز نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوسروں کیلئے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا انسانیت کی خدمت ہے، انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے،انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، غزہ کے معصوم شہید انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، غزہ کے بچوں اور کشمیریوں کی آہیں دنیا کے ہر حساس دل کو پکار رہی ہیں،انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف ہے، ایسی دنیا بنائیں جہاں امن، محبت اور انسانیت ہو۔
وزیراعظم شہبازشریف نے انسانیت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن خدمتِ انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔
شمالی کوریا کا امریکہ اورجنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پرسخت ردعمل
وزیراعظم شہبازشریف نے قدرتی آفات اورایمرجنسی حالات میں رضاکاروں کے مثالی کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت، بہادری اورعزم کی علامت ہیں، خدمتِ انسانیت پاکستان کی سماجی اورمعاشرتی اقدارکا قیمتی اثاثہ ہے اورخواتین، بزرگوں اور بچوں کی حفاظت معاشرے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جوعطیات دینے میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں جوعوام کے جذبہ ایثاروقربانی کا عکاس ہے شہریوں کے حقوق اورمعیارِزندگی کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے