اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کر دی. جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی اسپتال لائے جا رہے ہیں۔ غزہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔ جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق ا یک طبی اہلکار اور محصور علاقے میں فلسطینی حکام کے مطابق، شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف الکہلوت نے الجزیرہ کو بتایا کہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ابھی تک ہلاکتوں کی کل تعداد بتانے سے قاصر ہے کیونکہ وہ ابھی تک متاثرین لائے جا رہے ہے. غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 50سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "شمالی (غزہ) کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں گھروں کے ایک بڑے علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک گھناؤنے اسرائیلی قتل عام میں 100ے زیادہ شہید اور 150 کے قریب زخمی اور درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔”
واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بدستور ناکام ہیں۔ غزہ کے محصور اور مظلم فلسطینیوں کو پر اسرائیل کی بمباری مسلسل 24 ویں رو ز بھی جاری رہی۔

Shares: